Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وجے واڑہ میں وائی ایس آر کانگریس کا پلینری سیشن

وجے واڑہ میں وائی ایس آر کانگریس کا پلینری سیشن

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز ) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کا پلینری سیشن طویل عرصہ کے بعد وجئے واڑہ میں منعقد کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کیڈر میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔وسط مدتی انتخابات کی قیاس آرائیوں کے پیش نظر اس پلینری سیشن کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔پارٹی کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔حلقہ واری سطح ،ضلع واری سطح کے بعد ریاستی سطح کا پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا ۔بتایا جاتا ہے کہ 18تا 21جون ضلع اور حلقہ واری سطح کے پلینری سیشن منعقد کئے جائیں گے ۔ ریاستی سطح کے دو روزہ سیشن میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے پارٹی کے 1300نمائندوں سمیت بڑے پیمانے پر پارٹی کے لیڈر اور کارکن شرکت کریں گے ۔سمجھا جاتاہے کہ اس سیشن میں اہم اعلان کیا جائے گا۔اس پلینری میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔قبل ازیں پلینری سیشن حیدرآباد میں منعقد کیا گیا تھا ۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد یہ سیشن پہلی مرتبہ اے پی میں منعقدکیا جانے والا ہے جس کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT