Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وحید احمد ایڈوکیٹ کو ایوارڈ

وحید احمد ایڈوکیٹ کو ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹ فورم کے ریاستی صدر جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کو ان کی دینی و ملی فلاحی گراں قدر خدمات پر جامعتہ المومنات حیدرآباد نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے ۔ جامعتہ المومنات حیدرآباد کے 25 سالہ جشن تاسیس کے موقعہ پر آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاست اور دوسرے ریاستوں کے ارباب علم و فضل ، پروفیسرس ، دانشوران قوم ، علماء و مشائخین میں معزز شخصیات ایوارڈ عطا کئے جائیں گے ۔ جو 13 اگست بروز ہفتہ 3 بجے شام بمقام مدینہ ایجوکیشن سنٹر متصل حج ہاوز نامپلی پر ایوارڈ فنکشن منعقد ہوگا ۔ جس میں ایوارڈ کے ساتھ ساتھ صداقت نامہ سے سرفراز کیا جائے گا ۔ جامعتہ المومنات کے ایک مراسلہ کے ذریعہ اس بات کی اطلاع جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کو دی گئی ۔ جس میں جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی دینی ملی فلاحی گراں قدر خدمات پر اس ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ۔۔

 

ایمسیٹ III ( میڈیکل ) کی
خصوصی کوچنگ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ III ( میڈیکل ) کی خصوصی کوچنگ کلاسیس دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر صبح کے اوقات میں ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی ہورہی ہے ۔ ایمسیٹ II کے طلبہ اچھے رینک اور یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اس سے استفادہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT