Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ودیالیہ ، اسپرنگ فیلڈ ، بوائز ہائی اسکول اور بوائز ٹاؤن فاتح

ودیالیہ ، اسپرنگ فیلڈ ، بوائز ہائی اسکول اور بوائز ٹاؤن فاتح

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسکول اسپورٹس پرموشن فاؤنڈیشن ( ایس ایس پی ایف ) اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) کی جانب سے رواں انٹر اسکول ٹورنمنٹ کے دوران آج حیدرآباد میں منعقدہ مقابلوں میں کیندریا ودیالیہ حکیم پیٹ ، اسپرنگ فیلڈ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ اور بوائز ٹاؤن اسکول نے فتوحات حاصل کی ہیں۔ سکندرآباد کے جمخانہ میدان پر منعقدہ دن کے ابتدائی مقابلے میں کیندریا ودیالیہ اسکول نے ایک طرفہ مقابلے میں وینس اسکول کو 5-0 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے شبھم نے 2 گول بنائے جبکہ گنپتی، تاویش اور جیتن نے فی کس ایک گول بنایا ۔جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ دوسرے مقابلے میں اسپرنگ فیلڈ اسکول نے پریہ درشنی اسکول کو 1-0 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول محمد اکبر عزیز نے بنایا ۔ دن کے تیسرے مقابلے میں جوکہ مارک بوائز ٹاؤن اسکول کے میدان پر منعقد ہوا بوائز ٹاؤن اسکول نے فوکس اسکول کو 5-1سے شکست دی ۔ اس مقابلے میں فوکس اسکول نے ابتدائی لمحات میں ہی گول بناکر سبقت حاصل کرلی تھی اور یہ گول مشن کے نام سے مشہور زین العابدین نے بنایا ۔ بعد ازاں ارباز کی ہیٹ ٹرک اور نعمان و شاہ نواز کے فی کس ایک گول کی بدولت بوائز ٹاؤن اسکول نے ایک واضح کامیابی حاصل کی ۔ دن کا چوتھا مقابلہ خورشید جاہ میدان پر کھیلا گیا اور اس مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ نے پروگرس اسکول کو 4-0 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد ابراہیم خان اور شیخ سلیم نے فی کس 2 گول بنائے۔

امیچر کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے سلیکشن ٹرائلز
حیدرآباد ، 15 اپریل (ای میل )پہلے ساؤتھ ایشین امیچر کرکٹ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کا گوا میں 4 تا 6 مئی انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس میں پاکستان، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کے علاوہ میزبان ہندوستان سے دو ٹیمیں انڈیا ریڈ اور انڈیا بلو شرکت کررہی ہیں اور ان 2 ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ایس سی کوچنگ فاؤنڈیشن پر 17 تا 20 اپریل منعقد ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے مومن پٹیل سے جی ایچ ایم سی گراؤنڈ، ملک پیٹ پر شخصی طور پر یا سل نمبر 9247238262 پر یا پھر سی مرلیدھر راؤ سکریٹری تلنگانہ امیچر کرکٹ فیڈریشن سے 9393331056 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT