Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ودیالیہ‘ وینس اور پروگریس ہائی اسکول کامیاب

ودیالیہ‘ وینس اور پروگریس ہائی اسکول کامیاب

ایس اے آئی اور ایس ایس پی ایف کا ٹورنمنٹ اسکولی طلبہ کیلئے بہتر :  سید سعدی
حیدرآباد۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی) کے ساتھ اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن ( ایس ایس پی ایف ) نے ہندوستان بھر میں اسکول کی سطح پر انٹراسکول فٹبال ٹورنمنٹ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت دونوں شہروں کے مختلف میدانوں پر آج کھیلے گئے مقابلوں میں کیندریا ودیالیہ اسکول حکیم پیٹ وینس اسکول اور پروگریس ہائی اسکول نے فتوحات حاصل کیں ہیں ۔ سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں کیندریا ودیالیہ اسکول حکیم پیٹ میں اسپرنگ فیلڈ ہائی اسکول کے خلاف 4-0کی آسان کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کیلئے امیت نے دو گول جب کہ شبھم اور تیوش نے فی کس ایک ایک گول کیا ۔ جم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے مقابلہ میں وینس اسکول نے حریف ٹیم پریا درشنی اسکول کو 3-1سے شکست دی ۔ وینس اسکول کیلئے محمد اعظم نے دو گول بنائے جب کہ سہیل نے ایک گول اسکور کیا ۔ پریا درشنی اسکول کیلئے محمد اکرم نے واحد گول بنایا ۔ سینٹ مارکس پر کھیلے گئے دن کے تیسرے مقابلہ میں بوائز ٹاؤن اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی ہائی اسکول گولکنڈہ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں نے مقررہ وقت تک گول نہیں بنایا ۔ آج چوتھا مقابلہ خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا جس میں پروگریس ہائی اسکول نے اپنی حریف ٹیم گڈ فیتھ اسکول کو 1-0 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول مقابلہ کے آخری لمحات میں محمد مزین نے بنایا ۔ گلوبل فٹبال کلب کے کوچ سید سعدی نے اس ٹورنمنٹ کو اسکولی سطح پر ابھرتے فٹبال کھلاڑیو کیلئے ایک سنہری موقع قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT