Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ودیالیہ کا فائنل میں گولکنڈہ اسکول سے مقابلہ

ودیالیہ کا فائنل میں گولکنڈہ اسکول سے مقابلہ

حیدرآباد ، 18 اپریل (راست) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی سرپرستی میں اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن (ایس ایس پی ایف) کے زیراہتمام جاری انٹراسکول فٹبال ٹورنمنٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ اور کیندریہ ودیالیہ اسکول حکیم پیٹ کی ٹیموں نے شاندار مظاہروں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ جمخانہ گراؤنڈ سکندرآباد پر دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل مقابلے میں جو کہ خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر کھیلا گیا ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نے جہاں نما کے گڈفیتھ اسکول کی ٹیم کو سخت مسابقت میں 3-2 سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں محمد اشرف الدین اور حسام الدین کے گول کی بدولت گڈ فیتھ اسکول کی ٹیم کو 2-0 کی سبقت حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں گولکنڈہ کی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے صرف 5 منٹ میں سید امتیاز احمد کے 2 گول کی بدولت اسکور کو 2-2 پر مساوی کردیا جس کے بعد میر فرحان علی نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ اس کامیابی کے ذریعہ گولکنڈہ بوائز ہائی اسکول کو 11 نشانات اور گروپ II میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT