Friday , April 28 2017
Home / تفریح / ودیا بالن اب کملا داس کی بائیوپک میں مصروف

ودیا بالن اب کملا داس کی بائیوپک میں مصروف

اداکارہ ودیا بالن کا کولکتہ سے بہت ہی قریبی تعلق رہا ہے۔ ودیا نے اپنے کیریئر کی پہلی فلم پرنیتا کی شوٹنگ کولکتہ میں ہی کی تھی۔ اتناہی نہیں ان کی اب تک کی ہٹ فلموں کا کنکشن کہیں نہ کہیں سے کولکتہ سے جڑا ہوا ہے۔ ودیا بالن اب متنازعہ رائٹر اور شاعرہ کملا داس کی بائیو گرافی میں نظر آئیں گی۔ اس ملیالم بائیو گرافک فلم کے لئے اب پھر ایک بار کولکتہ کولینگی جہاں پر اس فلم کا زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا، کولکتہ ہمیشہ سے ہی ودیا کے لئے لکی رہا ہے۔ اس بارے میں ودیا بالن کا کہنا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے پچھلے جنم میں ضرور بنگالی رہی ہوں گی۔ بھلے میں نے اس شہر میں جنم نہیں لیا ہے پر میں اس شہر کو بخوبی جانتی ہوں۔ ودیا بالن ایک بار پھر سے اس فلم میں بولڈ کردار میں نظر آئیں گی۔

 

ریتک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ سے بالی ووڈ کو زبردست توقعات
ریتک روشن کی رومانٹک ایکشن تھرلر میگا بجٹ فلم قابل سے نہ صرف عوام کو بلکہ ساری فلم انڈسٹری کو زبردست توقعات ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو شاہ رخ خان اسٹار فلم ’’رئیس‘‘ کے ساتھ ریلیز کی جارہی ہے۔ پروڈیوسر راکیش روشن کی اس فلم کو سنجے گپتا نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ اسے سنجے معصوم نے لکھا ہے۔ اسکرین پلے وجئے کمار مشرا کا ہے فلم میں ریتک روشن کے مقابل یامی گوتم کی اداکاری کو سرہایا جارہا ہے۔ فلم کرافٹ پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کی اس فلم کے دیگر اداکاروں میں رونت رائے، روہت رائے، نریندرا جھا، گریش مککرنی، سریش مینن، اوروشی روٹیلا شامل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT