Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے ڈی ای او سے نمائندگی

ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے ڈی ای او سے نمائندگی

سنگاریڈی 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ذمہ داران میناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک خواجہ معین الدین صدر، محمد عبدالسلام اعزازی صدر اور محمد ایاز الدین نے دفتر تعلیمات سنگاریڈی میں ڈی ای او ضلع میدک سے ملاقات کرتے ہوئے گورنمنٹ اردو ہائی اسکول میدک میں ایس اے بیالوجی، ایس اے فزیکل سائنس اور ضلع پریشد ہائی اسکول گرجواڑہ میں ایس اے ریاضی، ایس اے فزیکل سائنس، ایس اے اردو اور ایس اے سوشیل کے ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لانے کے لئے نمائندگی کی۔ ایم آر پی سی قائدین کے استفسار پر ضلع ڈی ای او نے بتایا کہ ضلع میدک کے اردو میڈیم اسکولس کے لئے جملہ 204 ودیا والینٹرس کی جائیدادیں منظور کی گئی ہیں جس میں ایس جی ٹی کے 187 ، ایس اے اردو 9 ، ایس اے سوشیل 3 ، ایس اے فزیکل سائنس 1 ، ایس اے ریاضی 1 ، لینگویج پنڈت 3 شامل ہیں۔ ان قائدین نے ضلع کے تمام اہل امیدواروں سے 11 ستمبر تک اپنی درخواستیں آن لائن داخل کریں اور تمام اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ جس کسی بھی اسکول میں مضمون واری اساتذہ کی ضرورت ہو تو فوری ضلع ڈی ای او سے نمائندگی کریں۔ ضلع ڈی ای او نے بتایا کہ فی الحال 204 ودیا والینٹرس کا مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کیا جارہا ہے۔ انھوں نے ودیا والینٹرس کی ضرورت ہو تو ڈائرکٹر کو مکتوب لکھتے ہوئے منظوری حاصل کرتے ہوئے تقررات کرنے کا تیقن دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT