Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ودیشا میں کشیدگی ،کرفیو نافذ

ودیشا میں کشیدگی ،کرفیو نافذ

دوسرے طبقہ کے فرد کے قتل کے بعد سنگباری اور آتشزنی کے واقعات
ودیشا۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا میں ایک شخص نے دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کا مبینہ طور پر قتل کردیا جس کے فوری بعد سنگباری و آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جن پر قابو پانے کیلئے حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کردیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک شخص نے دیرینہ مخاصمت کی وجہ سے گزشتہ روز دیگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا تھا۔ تشدد اس وقت پھوٹ پڑا جب اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد آج صبح اس کے گھر لائی جارہی تھی۔ علاوہ ازیں کوتوالی پولیس اسٹیشن کے حدود میں سنگباری کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ کلکٹر انیل سوچاری نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ضلع کے شہری حدود میں تقریبا 2:15 بجے کرفیو نافذ کردیا گیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کشیدگی اور ہم عوام سے گھروں میں رہنے کی خواہش کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ ضلع انتظامیہ نے کرفیو کے نفاذ سے ایک گھنٹہ قبل دفعہ 144 کے ساتھ امتناعی احکام نافذ کئے تھے، تاہم صورتحال میں بہتری نہ ہونے پر کرفیو نافذ کیا گیا۔ پولیس نے قتل کے ضمن میں گزشتہ روز 13 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج لوک سبھا میں حلقہ ودیشا کی نمائندگی کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT