Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ورجینیا میں ایمرجنسی ریالی میں کار گھسادی گئی

ورجینیا میں ایمرجنسی ریالی میں کار گھسادی گئی

ورجینیا ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ورجینیا میں ریالی کے دوران سفید فام قومیت پسند مظاہرین اور مخالفین کے مابین تشدد پھوٹ پڑا جبکہ ایک گاڑی ہجوم میں گھسادی گئی ۔ اس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دانستہ طور پر یہ کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کار پہلے ہجوم میں گھسادی گئی اس کے بعد دوبارہ اس نے یہی حرکت کی ۔ ایک لڑکی بری طرح اس کی زد میں آگئی ۔ ایمرجنسی حکام فوری یہاں پہنچ گئے اور کئی افراد زخمی حالت میں سڑک پر پڑے ہوئے تھے ۔ چیرلوٹئیسول سٹی میں اچانک تشدد پھوٹ پڑنے کی بنا گورنر ورجینیا ٹیری میک الیف نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT