Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وردھا طوفان ،تلنگانہ میں بارش، 35ماہی گیروں کو بچالیاگیا

وردھا طوفان ،تلنگانہ میں بارش، 35ماہی گیروں کو بچالیاگیا

حیدرآباد14دسمبر(یواین آئی )وردھا طوفان کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش کے رائل سیما میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ وردھا کے زیر اثر سردی کی لہر میں کمی ہوئی ہے اور تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد ‘ محبوب نگر میں معمول سے پانچ ڈگری کم رات کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کل رات حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 20ڈگری ‘ محبوب نگر میں 22ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان وردھا کا اثر تلنگانہ پر بھی پڑا ہے ۔ حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے ۔ محبوب نگر ‘ رنگاریڈی اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ تاہم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT