Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈکپ ،پاکستان وارم اپ میچز نیپال اورہانگ کانگ سے کھیلے گا

ورلڈکپ ،پاکستان وارم اپ میچز نیپال اورہانگ کانگ سے کھیلے گا

کراچی۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس ماہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ اسوسی ایٹ ملکوں کے میچوں کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ ان میچوں سے چھوٹی ٹیموں کو آئی سی سی  ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ آئندہ ماہ گیارہ مارچ سے تین اپریل تک ہندوستان  آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 کی میزبانی کرے گا۔ نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ٹورنمنٹ کی تیاری کے لئے آئی سی سی نے وارم اپ میچ کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نیپال اور ہانگ کانگ کے خلاف اور انگلش کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ اورمتحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلے گی۔8 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور نیپال کا میچ پچاس اوورز کا ہوگا۔آی سی سی اکیڈمی میں23 نومبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چھوٹے ملکوں کو ترقی دینے  کے لئے اس قسم کے میچ معاون ثابت ہوں گے۔ امارات کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی ورلڈ کپ  ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کی تیاری کے سلسلے میں میچ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT