Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈکپ کھیلنے کا فیصلہ پی سی بی کے ذمہ : آفریدی

ورلڈکپ کھیلنے کا فیصلہ پی سی بی کے ذمہ : آفریدی

ملتان۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی  ٹوئنٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی تصویریں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے نہ صرف سیاستدانوں بلکہ پوری عوام کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ۔ اسٹار کرکٹر آفریدی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب میں شرکت کی اور شمعیں روشن کیں جب کہ اس موقع پر آفریدی نے کہا  کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان جانا ہوا توٹیم کا جذبہ بھی عوام کے جذبے کی مانند ہوگا اور اس وقت ٹیم بھی بہت اچھا کھیل پیش کررہی ہے تاہم ہندوستان میں ہونے والے  ورلڈ کپ میں جانے کا فیصلہ پی سی بی کوکرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT