Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ آرچری چمپین شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل

ورلڈ آرچری چمپین شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل

کوپن ہیگن۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ آرچری چمپین شپ میں ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلے سیٹ میں سبقت حاصل کی لیکن ٹاپ سیڈ روس کے مقابلے انہیں ناکامی اور سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ دیپیکا کماری ، لکشمی ماجھی اور ریمیل برولی نے روس پر ابتداء میں دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 4-0 کی سبقت حاصل کرلی تھی لیکن وہ کھیل کی یہ رفتار برقرار نہیں رکھ سکے اور بعد کے دو سیٹس میں انہیں 27-28 سے شکست ہوئی۔اس طرح ہندوستان کو جاری چمپین شپ میں دوسرا سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔ اس سے پہلے رجت چوہان نے کل پہلا میڈل حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT