Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ اتھلیٹکس چمپین شب مقابلے

ورلڈ اتھلیٹکس چمپین شب مقابلے

بلجندر فائینلس کیلئے کوالیفائی ‘ اندرجیت کو واک ریس میں 12 واں مقام

بیجنگ 23اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  ورلڈ اتھلیٹکس چمپین شپ مقابلوں کے دوسرے روز اندرجیت سنگھ نے آج فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی شاٹ پٹربن گئے ۔ بلجندر سنگھ نے مردوں کے 20 کیلو میٹر ریس ورک میں 12 ویں مقام پر پہنچ کر اپنے کیریئر کا بہترہ مظاہرہ کیا ۔ چینی دارالحکومت کے برڈس نسٹ اسٹیڈیم میں اندرجیت نے ایشین چمپین شب پر کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہی غلبہ حاصل کرلیا ۔ جنہیں پہلی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ۔ دوسرے راؤنڈ میں کس حد تک ناقص مظاہرہ کے بعد  مظاہرہ کے بعد تیسری اور قطعی کوشش میں آہنی گولہ کو 20.47 میٹر دور پھینکتے ہوئے نہ صرف فائنل تک رسائی حاصل کی بلکہ کوالیفائنگ روانڈ کے 12 بہترین اتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔  مردوں کے 20 کیلو میٹر طویل ریس ورک میں بلجندر سنگھ 51 اتھیلیٹس میں 12 ویں مقام پر رہے ۔ انہوں نے 1:2:44 میں  اپنی دوڑ مکمل کی ۔ دیگر  دو ہندستانیوں میں گرمیت سنگھ اور چندن سنگھ (1:26:40) بالترتیب 36 ویں اور 42 ویں مقام پر رہے ۔ تاہم  یوروپی چمپین میگوئیل اینجل لوپیز نے اپنے بہترین مظاہرہ 1:19:14 کے ساتھ دوڑ جیت لی ۔ چین کے اولمپک برونز میڈیل یافتہ ژھنگ والگ کو 1:19:29 کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا ۔
کینڈا کے بنجامن تھرون نے حیرت انگیز طور پر 1:19:57 کے ساتھ تیسرا مقام اور برونز میڈل حاصل کیا ۔ جاپان کے ریکارڈ ہولڈر یوسوکے سوزوکی 45 ویں منٹ میں ہی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ چین ڈنگ چین کو 1:21:39 کے ساتھ 9 واں مقام حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT