Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ الیون سیریز‘ پاکستانی ٹیم کا اعلان

ورلڈ الیون سیریز‘ پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور۔26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس سے محمد حفیظ، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کو خارج کردیا گیا ہے۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچ بالترتیب 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔دورۂ ویسٹ انڈیز پر ٹیم میں شامل کامران اکمل، محمد حفیظ ، سہیل تنویر اور وہاب ریاض کو مایوس کن کارکردگی پر ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے جبکہ سہیل خان، عمر امین، عامر یامین اور محمد نواز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان ، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، محمد نواز، عماد وسیم، شاداب خان، سہیل خان، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، عثمان شنواری اور رومان رئیس شامل ہیں۔یاد رہے کہ فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11 ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو دن پریکٹس کرے گی۔ورلڈ الیون کے 14 رکنی اسکواڈ کی قیادت جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، تمیم اقبال، سیمیول بدری، جارج بیلی، پال کالنگ ووڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلیٹ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ٹم پین، تھسارا پریرا، عمران طاہر اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT