Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ الیون سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

ورلڈ الیون سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

 

لاہور۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ الیون کے مقابلوں میں تبدیل کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاباب سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر پی سی بی نے پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی میچز ضمنی انتخابات سے پہلے ختم کرنے کی ہامی بھرلی ہے اور نئے منصوبہ کے مطابق اب یہ میچز 8 تا 15 ستمبر کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے بموجب ورلڈ الیون کے میچز کی راہ میں صرف امن و امان کی صورت حال ہی حائل ہو سکتی ہے کیونکہ دیگر تمام معاملات درست اور مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور ورلڈ الیون کے میچز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مالی معاملات بھی سیریز کے انعقاد میں حائل نہیں ہوں گے کیونکہ یہ سیریز عام حالات کے برخلاف مہنگی ضرورہے لیکن پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے یہ کوئی مہنگا سودا نہیں اور امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز کیلئے مضبوط اسپانسرز بھی مل جائیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT