Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کا اعلان؟

ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کا اعلان؟

لاہور۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا دورہ کرنے والے ورلڈ الیون کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے ممکنہ کپتان سابق سری لنکائی اسٹار مہیلا جے وردھنے ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کوائنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ، ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری اور آندرے رسل ،انگلینڈ کے جیسن روئے ، ڈیوڈ ویلی اور جوز بٹلر ،آل رائونڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن شامل ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT