Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فاسٹ بولر شعیب اختر 40 برس کے ہوگئے

فاسٹ بولر شعیب اختر 40 برس کے ہوگئے

لاہور، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر آج 40 برس کے ہوگئے۔ لیجنڈ بولر اپنی تیز ترین گیندبازی کی وجہ سے پوری دنیا میں منفرد شہرت رکھتے ہیں۔ اختر 13 اگست 1975ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ’راولپنڈی ایکسپریس ‘کے نام سے مشہور اختر کو اپنے منفرد طرز کی بولنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت ملی۔ اسٹار پیسر نے اپنا ٹسٹ کریئر 29 نومبر 1997ء کو ویسٹ انڈیز کے خلا ف شروع کیا جبکہ ونڈے کرئیر 28 مارچ 1998ء کو زمبابوے کے مقابل کیا تھا۔ لجنڈ بولر نے 46 ٹسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کئے جبکہ 163 ونڈے میچز کھیل کر 247 وکٹیں اپنے نام کئے۔

TOPPOPULARRECENT