Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ بیڈمنٹن سندھو نے اولمپک چمپئن کو شکست دی

ورلڈ بیڈمنٹن سندھو نے اولمپک چمپئن کو شکست دی

جکارتہ ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ پی وی سندھو نے اولمپک چمپئن اور سابق عالمی نمبر 1 چینی لی ژویروئی کو سخت مسابقت والے ویمنس سنگلز میچ میں حیران کن شکست سے دوچار کرتے ہوئے آج یہاں ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلس میں داخلہ پالیا۔ اس فتح کے ساتھ سندھو بس ایک قدم دور رہ گئی ہیں کہ ورلڈ چمپئن شپ میں اُن کے میڈلس کی ہیٹ ٹرک ہوجائے گی۔ 11 ویں سیڈ سندھو نے اس ٹورنمنٹ کے 2013ء اور 2014ء ایڈیشنس میں برونز میڈل جیتا تھا۔ آج انھوں نے ژویروئی کو 50 منٹ کے مقابلے میں 21-17، 14-21، 21-17 سے شکست دی۔ سندھو کا اگلا مقابلہ آٹھویں سیڈ جنوبی کوریا کی سونگ جی۔ہیون سے ہوگا۔ اگر وہ اپنا کوارٹر فائنل میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو انھیں کم از کم برونز کا حصول یقینی ہوجائے گا۔ عالمی نمبر 13 ہندوستانی اسٹار رواں سال زیادہ تر وقت انجری سے سنبھلنے اور فام کے حصول کیلئے جدوجہد میں مصروف رہیں۔ تاہم آج ایسی جھلک نظر آئی کہ وہ اپنے سابقہ بہترین فام میں لوٹ رہی ہیں۔ سندھو نے شروعات سے ہی اپنے ارادے واضح کردیئے جیسا کہ انھوں نے فرسٹ گیم میں 5-1 کی ابتدائی سبقت حاصل کی اور پھر آگے بڑھتی رہیں؛ اور اپنے سے کہیں برتر رینک کی حامل حریف کو کبھی بھی سنبھل کر مقابلے میں واپسی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

TOPPOPULARRECENT