Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آج جکارتہ میں آغاز

ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آج جکارتہ میں آغاز

سائنا نہوال اور سریکانت طاقتور ہندوستانی جتھے کی قیادت کریں گے

جکارتہ۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سائنا نہوال اور کڈمبی سریکانت کل سے شروع ہورہی ورلڈ چمپئن شپ میں طاقتور ہندوستانی بیڈمنٹن جتھے کی قیادت کریں گے ۔ پہلی مرتبہ ہندوستان کے دو کھلاڑی ٹاپ۔5میں شامل ہیں ۔ سائنا نہوال ( ویمنس سنگلز میں عالمی نمبر 2) اور سریکانت ( مینس سنگلز میں عالمی نمبر 2)  پر ہیں اور چمپئن شپ میں یہ دونوں ہندوستانی جتھے کی قیادت کررہے ہیں ۔ پی وی سندھو نے 2013اور 2014ء میں دو مرتبہ براؤنز میڈل حاصل کیا تھا جبکہ جوالا گٹہ اور اشونی پونپا کی ویمنس ڈبلز جوڑی نے ہندوستان کو 28سال کے بعد ورلڈ چمپئن شپ منعقدہ 2011ء میں میڈل دلایا تھا ۔ اس باوقار ٹورنمنٹ میں کل یہ دونوں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ ٹورنمنٹ گیلورا بنگ کرنو اسٹیڈیم میں ہورہاہے ۔ اولمپکس براؤنز میڈلسٹ سائنا نہوال کو عالمی چمپئن شپ میںاب تک کوئی میڈل نہیں مل سکا ہے اور پانچ مرتبہ بھی وہ کوارٹر فائنل سے آگے نہیںپہنچ سکی تھی ۔ جب کہ سریکانت کے لئے یہ دوسری عالمی چمپئن شپ ہے ۔سائنا نہوال پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد دوسری راؤنڈ میں اپنی مہم شروع کی اور ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کی چیون گیان ای اور اسٹونیا کی کاٹی ٹولموف کے مابین ہورہے مقابلے میں فاتح کھلاڑی کے ساتھ ہوگا ۔ سیکنڈ سیڈ سائنا جنہوں نے سید مودی جی پی جی اور انڈیا سوپر سیریز جاریہ سیزن میں جیتی ہے امکان ہے کہ 14سیڈ سیاکا تکاہاشی ( جاپان ) کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کھلیں گی ۔

اگر وہ اس رکاوٹ کو دور کرنے میں کامیاب رہیں تو امکان ہے کہ اُن کا مقابلہ چھٹی سیڈ ویانگ ای ہان ( چین) سے ہوگا ۔ 25سالہ سائنا نہوال نے کہا کہ سیاکا تکاہاشی  اور ویانگ ای ہان یقیناً کافی بہتر کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ مقابلہ بہت ہی سخت ہوگا لیکن انہیں اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کی توقع ہے ۔ مینس سنگلز میں تھرڈ سیڈ سریکانت جنہوں نے جاریہ سیزن میں سوئس اوپن اور انڈین سوپر سیریز ٹائیٹل جیتا ہے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے مائیکل فریمان سے ان کا مقابلہ ہوگا ۔ کامن ویلتھ گیمس چمپئن پی کیشپ جو دسویں مقام پر ہیں ان کا مقابلہ نیدر لینڈ کے ایرک میجس سے ہوگا ۔ 13ویں سیڈ جوالا اور اشونی کی جوڑی کا مقابلہ کینیڈا کی جوڑی الیکس بروز اور پائلس چان اور چین کی شی پی چن  اور وو ٹی جن کے مابین کامیاب جوڑی سے ہوگا ۔انڈینس مینس ڈبلز جوڑی میں مانو اٹری اور بی سمیت شامل ہیں ۔ مکسڈ ڈبلز جوڑی ارون وشنو اور اپرنا بالن پر مشتمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT