Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ بیڈمنٹن چمپین شپس کا آج آغاز،سریکانت اور سندھو سے میڈل کی اُمید

ورلڈ بیڈمنٹن چمپین شپس کا آج آغاز،سریکانت اور سندھو سے میڈل کی اُمید

گلاسگو۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ بیڈمنٹن چمپین شپس کے کل سے یہاں شروع ہونے والے مقابلوں میں ہندوستان کا 21 رکنی جتھہ حصہ لے رہا ہے جس میں کڈمبی سریکانت اور دو مرتبہ کو برونز میڈل یافتہ پی وی سندھو پر توجہ مرکوز ہے جو ان مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں لگاتار دو خطابی مقابلے جتنے کے بعد کڈمبی سریکانت اس ہفتہ اپنا پہلا عالمی چمپین شپ حاصل کرنے کے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اولمپک میڈل یافتہ سندھو 2016ء کا چائنا اوپن اور 2017ء کا انڈیا اوپن خطاب حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ان مقابلوں میں 2013ء اور 2014ء کے دوران ملنے والے میڈل سے مختلف رنگ کا تمغہ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔ سریکانت تین فائنل میچوں میں لگاتار کامیابی کے بعد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو پہونچے ہیں۔ پی وی سندھو اس سیزن میں ماضی کے سوپر سیریز کے دو کوارٹر فائنلس مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ 2015ء عالمی چمپین شپ مقابلوں میں سلور میڈل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون سائنا نہوال بھی کھیل میں دوبارہ واپس ہورہی ہیں۔ انہوں نے اپنی فٹنس کے بارے میں ظاہر کی جانے والی تشویش کو مسترد کردیا اور ان مقابلوں میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کی ہیں۔ اس مہم میں سندھو کا مقابلہ کوریا کی کم ہیومن یا پھر مصر کی ہادیہ حسنی سے ہوسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT