Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ مسل مینیا کا ٹائٹل پاکستانی تن ساز نے جیتا

ورلڈ مسل مینیا کا ٹائٹل پاکستانی تن ساز نے جیتا

لاس ویگاس ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی تن ساز سلمان احمد نے امریکہ میں منعقدہ ’’مسل مینیا‘‘ مقابلے میں عالمی خطاب جیت کر 2015ء کے ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان امریکی شہر لاس ویگاس میں اوپن اسٹائل میں مسٹر ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کر کے 25 سالہ ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنھوں نے نہ صرف مسٹر ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ’مسل مینیا‘ نے ان کو ’’پرو کارڈ‘‘ بھی جاری کردیا ہے۔ سلمان احمد نے اپنے پیغام میں اپنے مداحوں، دوستوں، خاندان اور تمام اہل وطن کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ سلمان نے کہا کہ میں نے پہلے ورلڈ مین اوپن بیلٹ ویٹ میں کلاس (گولڈ میڈل) جیت لیا تھا۔ اس کے بعد پروکارڈ ہولڈر ہوا اور پھر عالمی مسابقت مینس اوپن کا ٹائٹل جیتا جو تاریخی کامیابی ہے اور پاکستان میں 25 سال میں پہلی بار یہ ٹائٹل جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ اس کامیابی پر اپنے ماں، باپ اور بھائی (پاکستان مسل مینیا کے صدر شعیب ظہور) کا جنھوں نے میری ہر وقت مدد کی میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں کہ ان کا شکریہ ادا کروں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ میں اللہ کے کرم سے آج اس مقام ہر کھڑا ہوں۔ انھوں نے مداحوں سے اپیل کی وہ آئندہ بھی ان کیلئے دعا کریں تاکہ کسی اور مقام پر وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT