Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل دہلی میں برقرار ، ڈی ڈی سی اے کو منظوری

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل دہلی میں برقرار ، ڈی ڈی سی اے کو منظوری

نئی دہلی، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کئی دنوں سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے دہلی کو آج ورلڈ ٹوئنٹی 20 سیمی فائنل کی میزبانی کی منظوری حاصل ہوگئی جوکہ پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق 30 مارچ کو مقرر ہے ۔ پریشانیوں میں گھری ڈی ڈی سی اے کو فیروزشاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں متنازعہ آر پی مہرہ بلاک کو استعمال کرنے کیلئے کلیرنس درکار تھی جو اُسے بالآخر حاصل ہوگئی ۔

ہند ۔ ایران فٹبال کوالیفائر
تہران، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کو 2018 ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرس میں اپنی سخت آزمائش کا کل سامنا رہے گا جب وہ ایشیاء کی سب سے بہتر رینک کی حامل ٹیم ایران کا اُن کے اپنے میدان پر مقابلہ کرے گی ۔ ہندوستان کیلئے مزید مشکل یہ ہے کہ زخمی اسٹرائیکر سنیل چھیتری یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ 160 ویں رینک کے حامل ہندوستان کو چھیتری کے غیاب میں نئے کھلاڑی جے لال پیکھلوا پر انحصار کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT