Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

لاہور ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں منعقد شدنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے ، اجازت نہ ملنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم اس ایونٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے، نیز پاکستان کے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں منعقد کرانے کی تجویز بھی سامنے آ گئی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہندوستان میں 8 مارچ سے 3 اپریل تک مقرر ہیں۔ پڑوسی ملک میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی اس میگا ایونٹ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کو حکومتی احکامات کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا ۔ اس میٹنگ میں پاکستان کے میچز ہندوستان کی بجائے سری لنکا یا بنگلہ دیش میں منعقد کرانے کی تجویز سامنے آئی ۔ اگر پی سی بی کو حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے دستبردار بھی ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT