Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹروفی کی لاہور میں تقریب رونمائی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹروفی کی لاہور میں تقریب رونمائی

لاہور ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹروفی کی آج لاہور میں رونمائی ہوئی۔ باغ جناح لاہور کے جمخانہ کرکٹ گراونڈ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء ٹروفی کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی اور پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ثناء میر نے ٹروفی سے پردہ ہٹایا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کے جاریہ دورۂ نیوزی لینڈ سے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT