Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہر دو سال بعد منعقد کرنے پر غور

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہر دو سال بعد منعقد کرنے پر غور

دبئی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر ہر دو سال بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد پر غور شروع کردیا ہے۔ 2007ء کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے اب تک نو سال میں چھ عالمی ایونٹس کا انعقاد ہو چکا ہے۔ آئی سی سی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ایک روزہ میچوں کے ورلڈ کپ کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی ہر چار سال بعد منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن 2016ء میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی شاندار کارکردگی کے بعد کھیل کی ورلڈ گورننگ باڈی سب سے چھوٹے فارمٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 2018ء اور 2022ء میں بھی اضافی ایڈیشنز کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔ فی الحال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020ء میں آسٹریلیا میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT