Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ۔ 20 ، انگلینڈ کا آج سری لنکا کیخلاف اہم امتحان

ورلڈ ٹی ۔ 20 ، انگلینڈ کا آج سری لنکا کیخلاف اہم امتحان

نئی دہلی ۔25 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹی ۔ 20 کا ایک میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو یہاں کے فیروزشاہ کوٹلہ گراونڈ پر کھیلا جائے گا ۔ ایک کمزور ٹیم افغانستان کے خلاف ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والی برطانوی ٹیم اس موقع پر دفاعی چمپیئنس سری لنکا کے خلاف اپنے تجربہ و مہارت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ یہ میچ جو روٹس اور ایوئین مورگنس کیلئے ایک امتحان ثابت ہوگا جنھیں کوٹلہ گراؤنڈس کے سست ٹریک پر بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہیرات اور لگ اسپنر جیفری وانڈرسے کی معیاری اسپین بولنگ کے کم سے کم آٹھ اوورس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ انگلینڈ کا اگرچہ چوتھا لیگ مقابلہ ہے لیکن ایوئین مورگن سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی ہونے کیلئے تیسری کامیابی چاہتے ہیں ۔ افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر کی پیش قیاسی کے مطابق انگلینڈ سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرنے والی چار ٹیموں میں شامل ہوگی ۔ چنانچہ تاحال کھیلے گئے تین کے منجملہ دو میچوں میں کامیابی اور ایک کمزور ٹیم سری لنکا کے خلاف تیسری کامیابی نہ صرف انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کو یقینی بنائیگی بلکہ دیگر ٹیموں کیلئے پریشانی میں اضافہ کا سبب بھی ہوگی ۔ روٹس اپنے دو میچوں میں 48 اور 83 رنز بناتے ہوئے ایک اچھے فارم میں دیکھے گئے ۔ رواں ٹورنمنٹ انگلینڈ کیلئے ملے جلے نتائج پر مبنی ثابت ہوا ۔ انگلینڈ کو 182 رنز بنانے کے باوجود کرس گیل کی آندھی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا لیکن جوروٹ اور جیسن روئے کے مثالی مظاہرہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کیلئے 230 رنز کے ہدف تک پہونچانے میں غیرمعمولی مدد کی تھی ۔ تاہم ایک کمزور لیکن پرعزم افغان ٹیم کے حلاف برطانوی ٹیم ایسی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT