Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی ۔20 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

ورلڈ ٹی ۔20 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

کولکتہ۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی ۔ 20 میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم براہ ابو ظبی ہندوستان کے شہر کولکتہ پہنچ گئی ہے۔27ارکان پر مشتمل دستے میں15کھلاڑی 12 عہدیدار شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر EY-0256 کے ذریعہ کولکتہ پہنچی جہاں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ٹیم کو بم پروف گاڑی میں فائیو اسٹار ’’تاج بنگال‘‘ ہوٹل پہنچایا جا ئے گا۔تاج بنگال ہوٹل سے ایڈن گارڈنز ایرپورٹ تک کا فاصلہ تقریبا 5 کلومیٹر ہے اور صرف 11 منٹ میں بذریعہ کار پہنچا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ٹیم جب پاکستان سے ابو ظبی کے لئے روانہ ہوئی تو پوری ٹیم کافی خوشگوار اور پرجوش موڈ میں نظر آئی۔ بس میں بیٹھتے ہی ’’سیلفی کنگ‘‘ احمد شہزاد نے سیلفی لینے کی ابتداء کی اور ڈھیر ساری سلیفیاں بنا ڈالیں۔اس سیلفی مہم میں وہاب ریاض،محمد عرفان ،محمد عامر سمیت دیگر ٹیم کے ارکان بھی شامل رہے۔

TOPPOPULARRECENT