Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے بلے بازی کیلئے سازگار پچس کی تیاری

ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے بلے بازی کیلئے سازگار پچس کی تیاری

ناگپور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں سوپر 10 گروپ 2 مقابلہ کیلئے یہاں پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوسکتی ہے برخلاف ودربھ کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم کی پچ کے جہاں گذشتہ سال ہندوستان ۔ جنوبی افریقہ تیسرے ٹسٹ کیلئے بولرس کیلئے کافی مدد ملی تھی ۔ ناگپور ۔ وردھا روڈ پر واقع اسٹیڈیم کی جو پچ ہند ۔ افریقہ تیسرے ٹسٹ کیلئے استعمال کی گئی تھی اسے آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ میں انتہائی ناقص قرار دیا تھا ۔ ہندوستان نے اس میچ میں تین دن میں ہی 124 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔۰ تاہم اب ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے آئی سی سی نے یہ ہدایت دی تھی کہ پچس بلے بازوں کیلئے سازگار بنایا جائے ۔ ودربھا کرکٹ اسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جو مقابلہ ہونے والا ہے اس میں پچ بلے بازوں کیلئے زیادہ سازگار رہے گا ۔ ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمیں واضح ہدایت دی تھی کہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں پچس بلے بازوں کیلئے سازگار ہونی چاہئیں۔ ہم ان ہدایات پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ یہ میچس ٹوئنی 20 ہیں ٹسٹ میچس نہیں۔ ہندوستان ۔ نیوزی لینڈ میچ کیلئے سری لنکا کے رنجن مدوگالے میچ ریفری ہونگے جبکہ امپائروں میں رچرڈ النگ ورتھ ‘ کمار دھرما سینا ‘ ماریاس ایراسمس اور نیگل لیانگ شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ میچ کیلئے درمیان کی پچ استعمال کی جائیگی حالانکہ کل شام یہاں بارش ہوئی ہے جب اسکاٹ لینڈ اورہانگ کانگ کے مابین میچ ہو رہا تھا ۔ منگل کیلئے تاہم موسم کی پیش قیاسی بہتر ہے اور کسی بارش کا امکان نہیںہے ۔ 44,900 شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ کل آن لائین لاٹری میں جن لوگوں کو ٹکٹ ملا ہے انہیں بھی ٹکٹ حوالے کئے جا رہے ہیں

TOPPOPULARRECENT