Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20: ڈیڑھ درجن سے زائد پاکستانی دیگر ٹیموں میں شامل

ورلڈ ٹی 20: ڈیڑھ درجن سے زائد پاکستانی دیگر ٹیموں میں شامل

لاہور ۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سر زمین بہترین کرکٹرز پیدا کرنے کیلئے بہت زرخیز رہی ہے۔ مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے پلیئرز مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔ 8 پاکستانی کھلاڑی ذیشان صدیقی، محمد ندیم، بلال خان، خاور علی، سلطان احمد، عامر کلیم، عامر علی اور عدنان الیاس  اومان کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم میں 8 پاکستانی کھلاڑی بابر حیات، تنویر افضل، حسیب امجد، عادل محمود، تنویر احمد، وقاص برکت، نزاکت خان اور ندیم احمد شامل ہیں۔افغانستان میں گلبدین نائب، ہالینڈ میں مدثر بخاری، زمبابوے میں سکندر رضا جبکہ ساؤتھ افریقہ میں عمران طاہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT