Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 کیلئے آئی سی سی کا پی سی اے اسٹیڈیم کو گرین سگنل

ورلڈ ٹی 20 کیلئے آئی سی سی کا پی سی اے اسٹیڈیم کو گرین سگنل

چنڈی گڑھ ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج یہاں پی سی اے اسٹیڈیم کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جو آئندہ سال کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 چمپئن شپس کے بعض میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے اور بی سی سی آئی ٹورنمنٹ ڈائریکٹر ایم وی سریدھیر کی قیادت میں جوائنٹ ٹیم نے جو کل رات یہاں آئی، آج صبح اسٹیڈیم پہنچی۔ انھوں نے پورے مقام کا معائنہ کیا اور پی سی اے عہدہ داروں کے ساتھ میٹنگس منعقد کئے۔ وینیو منیجر اور پی سی اے کے سی ای او بریگیڈیر جی ایس سندھو (ریٹائرڈ) نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ آئی سی سی۔ بی سی سی آئی جوائنٹ ٹیم کافی مطمئن نظر آئی۔ اور کسی خامی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT