Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ٹی 20 : ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 47 رنز سے شکست

ورلڈ ٹی 20 : ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 47 رنز سے شکست

ناگپور ۔ 15 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے گروپ 2 میچ میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیرت انگیز طور پر 47 رنز سے شکست ہوئی۔ ہندوستان نے پہلے نیوزی لینڈ کو 126/7 پر محدود کردیا لیکن بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی اور ساری ٹیم 18.1 اوورس میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ٹی 20 کا دوسرا سب سے کم اسکور تھا۔ عالمی رینکنگ میں نمبر ایک ہندوستان کا نہ صرف ناقص مظاہرہ رہا بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسے متواتر پانچویں میچ میں شکست ہوئی۔مین آف دی میچ اسپنر مشل سینٹنر نے 4 اوورس میں 11 رنز کے عوض 4 وکٹس لئے اور ٹیم کی کامیابی میں نمایاں رول ادا کیا۔ ہندوستان کے سرکردہ بیٹسمین میں صرف ویراٹ کوہلی 23 اور کپتان دھونی 30 دو ہندسی عدد تک پہنچ سکے۔ ٹیم کے 9 بیٹسمین اسپنرس کا شکار ہوگئے ۔ سودھی نے 3 وکٹ لئے جبکہ میک کلم نے 2 وکٹ لئے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 126/7 پر محدود کردیا تھا۔ اینڈرسن نے 34 رنز بنائے جبکہ جسپریت بمرا نے 1/15 اور سریش رائنا نے 1/15 وکٹس لئے۔ کپتان دھونی نے شکست کیلئے بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کو ذمہ دار قرار دیا۔ ہندوستانی ٹیم اب کولکتہ کیلئے روانہ ہورہی ہے جہاں 19 مارچ کو اس کا مقا بلہ کٹر حریف پاکستان سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT