Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ چمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا عزم

ورلڈ چمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا عزم

مشکلات کی زیادہ پرواہ نہیں : باکسر میری کوم کا اظہار خیال
نئی دہلی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اسٹار باکسر میری کوم نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈ چمپئن شپ میں انہیں قدرے مشکلات کا سامنا ہے تاہم انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے اپنے جارحانہ تیور میں مزید اضافہ کرینگی ۔ ورلڈ چمپئن شپ کیلئے آستانہ ( قزاقستان ) روانگی سے قبل اظہار خیال میں میری کوم نے اپنی تیاریوں ‘ مقاصد اور بے چینی کے تعلق سے اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگی ۔ یہ ٹورنمنٹ 19 تا 27 مئی منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ ورلڈ چمپئن شپ کس طرح سے ہوتی ہے ۔ وہ اس ٹورنمنٹ کی سفیر ہیں اس لئے انہیں قدرے سبقت حاصل ہے ۔ اگر انہیں کوئی مشکل بھی ہوتی ہے تو انہیں اس کی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی جانب سے بہترین کوشش کرینگی چاہے وہ اولمپک کیلئے کوالیفائی کرسکیں یا نہ کرسکیں۔ انہوں نے مشکلات کا تذکرہ اس انداز میں کیا کہ ٹورنمنٹ میں کوئی ہندوستانی ریفری یا جج نہیں ہے کیونکہ ملک میں باکسنگ فیڈریشن ہی کام نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر یہاں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے اور یہ بات ذہن میں رہتی ہے ۔ اگر ہم اچھی کارکردگی بھی دکھائیں تو ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ وہاں کوئی عہدیدار ہمارا مسئلہ رجوع کرنے کیلئے موجود نہیں ہے ۔ جن ملکوں کی یہاں نمائندگی موجود رہتی ہے وہ اپنی کھلاڑیوں کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT