Sunday , April 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کا آج پاکستان سے مقابلہ

ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کا آج پاکستان سے مقابلہ

حیدرآباد۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سری لنکا کیخلاف پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد کرکٹ شائقین جس فائنل کی تمنا کررہے تھے امیدوں کے عین مطابق دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلیا اور اب کل روایتی حریف ہند۔پاک کرکٹ ٹیموں کے درمیان بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ہوگا۔قبل ازیں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں انگلینڈ 7 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکا۔پاکستانی کھلاڑیوں بدر منیر اور اسرار حسن کی سنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک ناقابل شکست  ہے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 372 بنایا  جو اب ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
تلنگانہ حکومت سے اسپورٹس کو فروغ دینے کا مطالبہ
حیدرآباد۔11 فروری (پریس ریلیز) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی غیرمنصفانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری اولڈ بوائز فٹبال کلب گولکنڈہ سید تحسین پاشاہ صفدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں اسپورٹس اور خصوصاً فٹبال کے فروغ کیلئے اقدامات کریں۔ 71 ویں سنتوش ٹرافی میں حیدرآباد کے انتہائی شرمناک مظاہروں پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT