Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں راست رسائی کیلئے پاک۔ ویسٹ انڈیز جنگ

ورلڈ کپ میں راست رسائی کیلئے پاک۔ ویسٹ انڈیز جنگ

پروویڈینس ۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جارہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کر کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گی۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے جیسن محمد اور ایشلے نرس کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا لیکن پاکستان نے دوسرے میچ میں کم بیک کیا اور بابر اعظم اور حسن علی کے شاندار کھیل کی بدولت میچ جیت کر سیریز برابر کر دی۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے اور فاتح ٹیم جیت کی صورت میں سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے امکانات بھی روشن کر لے گی۔یاد رہے کہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو 2019 ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے ۔سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کے 90 پوائنٹس ہو جائیں گے اور ساتویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش سے صرف دو پوائنٹ کا فرق رہ جائے گا۔تیسرا ون ڈے ویسٹ انڈیز کے جیتنے کی صورت میں آٹھویں پوزیشن پرموجود پاکستان کے پوائنٹس 88 جبکہ نویں پوزیشن پرموجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 85 ہوجائیں گے ۔ہارنے کی صورت میں پاکستان کیلئے صورتحال یوں بھی گمبھیر ہو جائے گی کیونکہ اسے جون میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنی ہے پاکستان جون میں چمپئنز ٹرافی جبکہ اسکے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنی ہے جہاں اس کا مقابلہ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسی ٹیموں سے ہو گا اور ایونٹ میں شکست کی صورت میں ٹیم کو مزید پوائنٹس گنوانے پڑ سکتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان کو اسی سال بنگلہ دیش سے سیریز بھی کھیلنی ہے اور اس میں شکست پاکستان کیلئے صورتحال مزید خراب بنا سکتی ہے اور ٹیم کے نویں نمبر پر آنے کی صورت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی چمپئن پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑ سکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT