Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ میں ویڈیوریفریز کے استعمال کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں ویڈیوریفریز کے استعمال کا فیصلہ

زیورخ ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے امید ظاہر کی ہے کہ 2018 روس میں مجوزہ ورلڈ کپ پہلا ٹورنمنٹ ہو گا جہاں پر وڈیو ریفریز کھیل کو تبدیل کرنے والے فیصلوں میں میچ عہدیداروںکی مدد کریں گے۔ انفنٹینو نے فوری طور پر اسے شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ 2018 ورلڈ کپ میں اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2018 میں ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ ٹیکنالوجی درست کام کر رہی ہے کہ نہیں اور مجھے امید ہے کہ ورلڈ کپ میں وڈیو ریفرنگ استعمال ہو گی۔

لیورپول نے ایورٹن کو 4-0  سے شکست دیدی
میڈرڈ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیمپینس لیگ میں لیورپول نے ایورٹن کو 4-0  سے شکست دیدی۔ لیورپول کے ڈیووک اوریجی نے 43 ویں منٹ میں جیمز ملنر کے پاس پر پہلا گول کیا۔ وقفے سے چند منٹ پہلے مامادو نے دوسرا گول کر دیا۔ ہاف ٹائم پر اسکور 2-0 تھا۔ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں مشکل کا شکار ایورٹن کے رمیرو فیونز موری کو ریفری نے سرخ کارڈ دکھا کر چلتاکر دیا۔ موری نے اوریجی کو غلط طریقے سے روکا جس سے وہ زخمی ہو کر میچ سے باہر ہو گئے۔ انکی جگہ آئے اسٹرج نے ساٹھویں منٹ میں تیسرا گول بنایا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT