Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کرکٹ کا بحران ختم

ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کرکٹ کا بحران ختم

بارباڈوز۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والے پندرہ میں سے 12  ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں نے بورڈ کے معاہدوں پر دستخط کرکے ویسٹ انڈیز کرکٹ میں معاوضوں کا بحران ختم کردیا ہے اور اب میگا ایونٹ میں طاقتور ویسٹ انڈیز ٹیم شرکت کرے گی جس کی قیادت ڈیرن سیمی کریں گے۔ واضح رہے کہ آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اور آف اسپنر سنیل نارائن بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اپنا نام پہلے ہی ورلڈ کپ  سے واپس لے چکے ہیں تاہم  ان کی جگہ متبادل کارلوس براتھ ویٹ اورایشلے نورس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیٹسمین ڈیرن براوو نے بھی  بورڈ کوتحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ٹسٹ کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں تاکہ طویل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا کھویا ہوا مقام بحال کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں لہٰذا وہ پروفیشنل کرکٹ لیگ میں کھیل کر خود کو آنے والے چیلنجز کیلئے تیار کرنا چاہتے ہیں لہٰذا بورڈ حکام نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ ڈیرن براوو کے متبادل کھلاڑی کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ 2012  میں ورلڈکپ کا خطاب جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم مختصر کرکٹ  میں فی الوقت دوسرے نمبر پر موجود ہے اور منتخب کھلاڑیوں کیلئے کیمپ کا اعلان آنے والے چند دنوں میں کئے جانے کی امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT