Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ ٹرافی کے آج عالمی سفر کا آغاز

ورلڈ کپ ٹرافی کے آج عالمی سفر کا آغاز

ممبئی ۔ 12 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 ء کی ٹرافی کا کل یہاں ممبئی میں عالمی سفر کا آغاز ہوگا اور وہ یکم فبروری 2016 ء کو دوبارہ دہلی پہونچے گی ۔ نشان ٹرافی ٹور کے تحت ورلڈ کپ کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران 12 ممالک جو کہ 11 مارچ تا 3 اپریل تک اس ٹورنمنٹ میں شرکت کریں گے ، اس کا سفر کرے گی ۔ عالمی سفر کے دوران ٹرافی کو مختلف ممالک کے گھریلو اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا اور اس کے علاوہ مختلف ممالک کے خصوصی مقامات پر بھی یہ ٹرافی مشاہدہ کیلئے رکھی جائے گی ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی کا مشاہدہ کرنے کیلئے عوامی مقامات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔ آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اس خصوص میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہیکہ ورلڈ کپ ٹرافی کے عالمی سفر کا مقصد نہ صرف کھیل کے فروغ کی تشہیر کی جانی ہے بلکہ کرکٹ شائقین کو ٹرافی کے مشاہدہ کا موقع بھی فراہم کرنا ہے ۔ آفریقہ ، یورپ اور ایشیاء کے مختلف ممالک میں ٹرافی کے پہونچنے اور وہاں سے پھر روانگی کی مکمل تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT