Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ ٹروفی کی دہلی آمد

ورلڈ کپ ٹروفی کی دہلی آمد

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ پر حاضرین کی توجہ مرکوز تھی جب آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کپ کی ٹروفی یہاں میزبان شہر پہونچی۔ اِس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی اور یونیسف کی جانب سے شروع کردہ ٹیم سوچھ کلینکس مہم کو بھی فروغ دیا جس کا مقصد ہندوستان میں بیت الخلاء کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ کھلی اراضی میں رفع حاجت کی عادت کو ختم کیا جاسکے۔ 34 سالہ آل راؤنڈر جنھوں نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی ہے وہ یہاں اِس تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں کے درمیان توجہ کا مرکز بنے رہے اور اِن کے ساتھ نوجوان اسپنر پون نیاگی بھی موجود تھے۔ دہلی کی سڑکوں پر موٹروں کی معروف کمپنی نسان کی جانب سے تیار کردہ خصوصی گاڑی پر مرد زمرہ کی ٹروفی اور خاتون زمرہ کے ورلڈکپ کی ٹروفی گھمائی گئی۔ خاص طور پر تیار کی گئی ڈبل ڈیکر بس نے یوراج اور نیگی کے علاوہ مقامی این جی اوز سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اس میں سوار کیا۔ یاد رہے ورلڈکپ 2016 ء ہندوستان کے 8 شہروں دھرم شالہ، موہالی، دہلی، کولکتہ، ناگپور، چینائی، ممبئی اور بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT