Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کوالیفائنگ تیاریوں کے میچ میں برازیل کی کامیابی

ورلڈ کپ کوالیفائنگ تیاریوں کے میچ میں برازیل کی کامیابی

ہیریسن ( امریکہ ) 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنمنٹ سے قبل تیاری کے ایک میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل کی ٹیم نے کوسٹاریکا کے خلاف 1 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں برازیل کیلئے ہولک نے ابتدائی لمحات ہی میں ایک گول کرلیا تھا اور یہی میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا ۔ کوسٹاریکا نے حالانکہ پانچ ڈیفینڈرس کے ساتھ میچ کھیلا تھا تاہم برازیل نے پورے میچ میں اپنی بالادستی قائم رکھی اور اچھا مظاہرہ کیا ۔ حالانکہ اسے ایک سے زیادہ گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی لیکن یہی ایک گول فیصلہ کن ثابت ہوا ۔ ہولک کو برازیل نے تجرباتی اساس پر ٹیم میں شامل کیا تھا اور یہ تجربہ کامیاب رہا ۔

TOPPOPULARRECENT