Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنا پہلی ترجیح:انضمام

ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنا پہلی ترجیح:انضمام

لاہور۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گیا ہے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی اولین ترجیح 2019  کے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، اکتیس کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ، کیمپ کے افتتاحی روز کامران اکمل،محمد حفیظ،وہاب ریاض،حسن علی، محمد اصغر اور جنید خان رپورٹ نہ کر سکے ۔ رجوع ہونے والے کھلاڑیوں نے فٹنس پر بھرپور محنت کی ہے ۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کی اور کہا کہ ان کا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اصل ہدف اگلے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کرنا ہے۔پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل پر پوچھے گئے ایک سوال پر  کہا کہ اس معاملے پر وہ سخت مایوس ہیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس مزید بہتر کرنے کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں ، انہیں کیمپ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے بھی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT