Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا انتخاب مشکل ہوگیا : مورگن

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا انتخاب مشکل ہوگیا : مورگن

لندن ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو ٹوئنٹی20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کے باوجود انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان ایان مورگن کا ماننا  ہے کہ وہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے  ہیںکہ  ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے لئے اْن کی بہترین ٹیم کیا ہوگی۔ انگلش ٹیم ہندوستان  میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچوں میں لگاتار ناقابل شکست رہی ہے اور ٹورنمنٹ سے قبل اسے دو میچ مزید کھیلنے ہیں۔ 29 سالہ مورگن نے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میرے بہترین 11 کھلاڑی کون  ہوں گے لیکن یہ پریشانی کی بات نہیں ہے۔ ہماری تبدیلیوں کے پیچھے دلیل یہ ہے کہ یہ طویل مدتی منصوبہ ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں سسیکس سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کِرس جورڈن، ہیمپشائر کے بیٹسمین  جیمز وِنس، لنکا شائر کے اسپنر اسٹیفن پیری، یارک شائر کے فاسٹ بولر لیئم پلنکٹ اور کینٹ کے بیٹسمین  سیم بلنگز نے متاثر کْن  مظاہرہ کیا۔ جیمز وِنس تو تین میچوں کی سیریز میں 125 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

مورگن کے بموجب سیریز کے دوران متواتر تبدیلیوں کی وجہ سے اب ہمارے پاس 15 سے 17 نام موجود ہیں جن میں سے ہم کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 11 مارچ کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل انگلینڈ کو صرف دو بین الاقوامی میچ کھیلنے ہیں جو دونوں جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں۔ مورگن ورلڈ کپ کے لے صرف 15 کھلاڑیوں کو ساتھ لے جاسکتے ہیں اور سلیکٹرز کی جانب سے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کوطلب کرنے کا امکان ہے جس کا مطلب ہے کہ جن کھلاڑیوں نے پاکستان کو شکست دینے میں مدد کی وہ اب بھی باہر ہو سکتے ہیں۔  مورگن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے بولروں کی کاکردگی کا بھی جائزہ لیا ہے۔ کرس جورڈن، عادل رشید اور اسٹیفن پیری اور معین علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرنا ہمارے لئے مشکل ہوگا۔نیز ہمیں ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان میں جس صورتحال کا سامنا ہو گا، ہم اْس سے ملتی جلتی صورتحال میں کھیل رہے ہیں، ہم اسپن کا بہت زیادہ سامنا کر رہے ہیں اور یہ ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے بہت خوش آئند  ہے۔پاکستان کے خلاف منعقدہ ٹوئنٹی 20سیریز میں وائٹ واش کامیابی نے انگلش ٹیم کے حوصلے مزید بلند کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT