Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان پسندیدہ ٹیم ‘کوالیفائر مقابلوں کا آج آغاز

ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان پسندیدہ ٹیم ‘کوالیفائر مقابلوں کا آج آغاز

ناگپور /7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کے افتتاحی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں خطاب حاصل کرنے کی والی ہندوستانی ٹیم کو کل یہاں شروع ہونے والے کوالیفائر ٹورنمنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی خطاب کیلئے پسندیدہ ٹیم کا درجہ پھر ایک مرتبہ حاصل ہوچکا ہے ۔ ٹورنمنٹ میں اصل مقابلوں کا آغاز 15 مارچ کو ہوگا لیکن اس سے قبل کل یہاں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہورہا ہے جس میں زمبابوے ، ہانگ کانگ ، اسکاٹ لینڈ ، افغانستان ، بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہے اور انہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے نیز ہر گروپ کی نمبر ایک ٹیم ٹاپ 10 میں شمولیت اختیار کرے گی جس کے بعد ان 10 ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا اصل مرحلہ شروع ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT