Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شائقین میں جوش و خروش

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شائقین میں جوش و خروش

نئی دہلی /7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے آغاز میں ہنوز کچھ دن باقی ہے لیکن عوام میں جوش و خروش اپنے عروج پر پہونچ چکا ہے اور جبکہ ہندوستانی ٹیم بحیثیت میزبان اس ٹورنمنٹ میں شرکت کر رہی ہے اور اس کیلئے نئی جرسی بھی متعارف کی گئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی جو جرسی پہن کر میدان میں اتریں گے اس طرح کی جرسی حاصل کرنے میں عوام کا جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ دریں اثناء ہوم شاپ 18 جوکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی شاپنگ ٹیلی ویژن چینل کا موقف حاصل کرچکی ہے اور یہ آفیشیل ٹی وی پارٹنر ہونے کے ساتھ نیٹ اور موبائل پر خدمات فراہم کر رہی ہے اس نے عوام کو ہندوستانی ٹیم کی نئی جرسی فراہم کرنے میں آسانیاں پیدا کردی ہے اور آن لائین جرسی کی فروخت بھی شروع ہوچکی ہے ۔ دریں اثناء کمپنی کے سی ای او سنجیو اگروال نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم جوکہ دوسری مرتبہ ورلڈ کپ حاصل کرنے کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ٹیم کا موقف حاصل کرچکی ہے اور ہندوستان شائقین میں اپنی ٹیم کی جرسی حاصل کرنے کا جوش دیکھا جارہا ہے لہذا کمپنی نے انہیں یہ جرسی آسانی سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT