Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے دوران 6 میدانوں میں مفت وائی فائی

ورلڈ کپ کے دوران 6 میدانوں میں مفت وائی فائی

نئی دہلی۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ  کے دوران کرکٹ کے شائقین ہندوستان کے 6 میدانوں میں مفت وائی فائی خدمات سے مستفید ہوں گے۔ ٹورنمنٹ کے دوران شائقین کو دھرم شالا، بنگلور، کولکتہ،موہالی، نئی دہلی اور ممبئی کے کرکٹ میدانوں میں مفت وائی فائی دستیاب ہوگی۔ سروس مہیا کرنے والوں نے صرف میدان میں موجود شائقین تک سروس کومحدود رکھا ہے۔ بہترین سروس کی فراہمی کو یقنی بنانے کیلئے ہر میدان میں 600 مقامات بنائے گئے ہیں جبکہ ایڈن گارڈن کولکتہ میں 1101 مقامات تک پھیلا دیا گیا ہے جہاں 68 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ہم نے ممبئی میں 30 ہزار افراد کو رابطے کی سہولت دی تھی ، مخصوص کردہ مقام پر 20 ہزار لوگ مسلسل رابطے میں رہے  اور رفتار 15 سے 35 میگابٹ فی سیکنڈ تھی۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں 650 مقامات پر نصب کیا گیا ہے جہاں 40 ہزار لوگ فائدہ اٹھائیں گے جہاں23 مارچ سے میچزکھلے جائیں گے۔ وائی فائی سروس سے ایڈن گارڈن میں 68 ہزار، فیروز شاہ کوٹلہ میں 41 ہزار، وانکھڈے میں 26 ہزار، موہالی میں 35 ہزار اور دھرم شالا میں23 ہزار رابطوں کی سہولت دی جائے گی۔ ورلڈ کپ کے کوالیفائرگروپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے سرفہرست ٹیم دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرے گی۔کوالیفائر گروپ کا آخری میچ 13 مارچ کوعمان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں میزبان ہندوستان سمیت دنیا ئے کرکٹ کی 8 بڑی ٹیمیں شامل ہیں، جس کا آغاز 16 مارچ کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT