Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے لئے مہدی حسن انڈر 19 بنگلہ ٹیم کے کپتان

ورلڈ کپ کے لئے مہدی حسن انڈر 19 بنگلہ ٹیم کے کپتان

ڈھاکہ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہدی حسن میراز آئندہ ماہ منعقد شدنی آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مقرر ہو ئے۔ حسن سمیت نظم الحسین شانتو، سعید سرکار، ذاکر حسن اور جوئے راز شیخ دوسری مرتبہ میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ونڈے میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 27 جنوری کو دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ معلنہ بنگلہ دیشی ٹیم کپتان مہدی حسن، نظم الحسین شانتو، جوئے راز شیخ، پینک غوش، سیف حسن، ذاکر حسن، محمدسیف الدین، شفیع الحیات، سعید سرکار، مہدی حسن رانا، عبدالحلیم، سنجیت ساہا، صالح احمد، عارف الاسلام اور جاکر علی پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT