Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ 2018 کے سیکوریٹی عہدیدارسبکدوش

ورلڈ کپ 2018 کے سیکوریٹی عہدیدارسبکدوش

زیور خ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفاورلڈ کپ 2018  میں سیکیورٹی اور میچ فکسنگ سے نمٹنے کیلئے مامور فیفا آفیشل رالف مٹشکے نے اپنی ذمہ داری چھوڑدی۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ سے اٹھارہ ماہ قبل رالف نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جرمن پولیس میں تیس سال خدمات کے بعد 2012  میں فیفا میں شمولیت اختیار کی تھی۔
میکسویل کو وارن اور جونز کی حمایت
سڈنی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تنازعات میں گھرے آسٹریلیائی آل رائونڈر گلین میکسویل پر ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سزا انہیں جرمانہ لگا کر دی گئی۔ سابق اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ میکسویل پر عائد کردہ جرمانے کا پوشیدہ رکھا جانا چاہئے تھا۔ وہ آسٹریلیائی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر مایوس ہیں جس کا اظہار انہوں نے اس انداز سے کیا، مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ میکسویل کو تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کی نمائندہ کرنی چاہیے۔ دوسری جانب سابق اسٹار بیٹسمینڈین جونز نے کہا ہے کہ میکسویل کی صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیںلیکن  انہیںصحیح سمت میں آگے بڑھنے کے لئے منٹر کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT