Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ T20 میں ہندوستان اہم طاقت ہوگا ، لارا کا تاثر

ورلڈ کپ T20 میں ہندوستان اہم طاقت ہوگا ، لارا کا تاثر

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔(سیاست نیوز) ویسٹ انڈیز کے کرکٹ لیجنڈ برائن لارا کا ہنوز ماننا ہے کہ ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے مقابل حالیہ T20 سیریز میں ناکامی اور جاریہ پانچ میچ کی او ڈی آئی سیریز میں پچھڑنے کے باوجود آئندہ سال کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پسندیدہ ٹیم کا موقف حاصل رہے گا ۔ وہ یہاں Yupp TV کے لانچ کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سخت مسابقت رہے گی ۔ یہ جنوبی افریقہ بھی جیت سکتا ہے لیکن اُن کا ماننا ہے کہ ہندوستان ہنوز بڑی طاقت رہے گا ۔ ویسٹ انڈیز کے اسٹار نے جنوبی افریقہ کی برصغیر میں کامیابی کو انڈین پریمیر لیگ کی مرہون منت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کئی جنوبی افریقی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے وہ برصغیر کے حالات سے ہم آہنگ ہیں۔ ایم ایس دھونی کے بارے میں لارا نے کہاکہ ہندوستان کو آئندہ سال کے ورلڈ کپ سے قبل اپنے لمیٹیڈ اوورس کے کیپٹن پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ ہندوستان نے دھونی کی کپتانی میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT