Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ورلڈ ہیرٹیج سنٹر کو دارجلنگ ہمالین ریلوے کے تعلق سے تشویش

ورلڈ ہیرٹیج سنٹر کو دارجلنگ ہمالین ریلوے کے تعلق سے تشویش

دارجلنگ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ہیرٹیج سنٹر نے جی جے ایم کی جانب سے جاریہ تشدد کے تناظر میں دارجلنگ ہمالین ریلوے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہوسکتا ہے اگلے سال اپنی میٹنگ میں اِس معاملے کو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے علم میں لایا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ سی ڈائرکٹر میشلڈ روسلر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ پہلے ہی دو مکتوبات مرکز کو بھیج کر جی جے ایم حامیوں کی جانب سے دارجلنگ پہاڑیوں میں جاری تشدد اور غیر معینہ ہڑتال کی وجہ سے ڈی ایچ آر کے دو اسٹیشنوں کو نقصان کی نوعیت اور شدت کی توثیق کرے۔ڈی ایچ آر کے مجموعی تحفظ کے تعلق سے بھی دریافت کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT