Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ T20 : سری لنکا بھی خارج

ورلڈ T20 : سری لنکا بھی خارج

نئی دہلی ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں آج سری لنکا کو گروپ I میچ میں یہاں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں 10 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوگیا اور اس نتیجہ نے عالمی ایونٹ سے ڈیفنڈنگ چمپینس کو بھی خارج کردیا ہے۔ انجیلو میتھیوز نے انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا، جس نے ’مین آف دی میچ‘ جوس بٹلر کے 66 ناٹ آؤٹ کی مدد سے 171/4 اسکور کئے۔ جواب میں سری لنکا 161/8 تک محدود رہا، حالانکہ انجیلو نے 74* رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT